دہلی میں کورونا مریضوں کیلئے ’’پلازمہ بینک ‘‘کا آغاز

   

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ آسانی سے دستیاب کرانے کے لئے جمعرات کو دہلی میں پلازمہ بینک شروع کیا گیا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج اس کی شروعات کرتے ہوئے اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے آگے آنے اور پلازمہ کا عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین متعارف نہیں کروائی جاتی، پلازمہ تھراپی وائرس کے علاج میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔