دہلی میں کے سی آر کے فلیکسی بورڈ

   

حیدرآباد17فروری(یواین آئی ) نئی دہلی کی اہم سڑکوں پر چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے فلیکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔ آج سالگرہ کے موقع پر فلیکسی لگائے گئے ۔وزیراعلی کے حامیوں نے دہلی کی اہم سڑکوں پر یہ فلیکسی بورڈس لگائے جس میں انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ کے سی آر کی تین روزہ سالگرہ تقاریب ریاست میں بڑے پیمانہ پر منعقد کی جارہی ہے جس میں وزرا کے ساتھ ٹی آرایس لیڈران، حامیوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے ۔