دہلی میں گوتم گھمبیر کے لگے پوسٹر، اس میں لکھا گیا ”گمشدہ کی تلاش“ جانیں معاملہ

,

   

Ferty9 Clinic

قومی راجدھانی دہلی میں بی جے پی رہنما اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے پوسٹرعوام نے لگائیں ہیں، پوسٹر میں ان کا مذاق اڑاتے ہوئے طپوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے انہیں دیکھا ہے۔

واضح رہے 15 نومبر کو دہلی میں فضائی آلودگی پر منعقد شہری ترقی کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے گوتم گمبھیر غائب رہے، اسے لے کر ان کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گوتم گھمبیر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہیں، 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے وقت بی جے پی میں شامل ہوۓ اور بی جے پی نے انہیں مشرقی دہلی سے ٹکٹ دیا تھا اور وہ کامیاب ہو کر پارلیمنٹ پہونچے تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ جب سے وہ جیت کر اۓ ہیں انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ کےلیے وقت نہیں دیا ہے اور نہ عوام سے کبھی مل کر انکے مسائل سنے ہیں، کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سے وہ بحیثیت مہمان اور کومینٹیٹر کی حیثیت سے بیرون ملک جاتے رہتے ہیں۔