دہلی میں گھنا کہرا،ہوا کا معیارانتہائی ناقص

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح آسمان میں گھنا کہرا چھایا رہا اور یہاں صبح کے آٹھ بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی ) 354 ریکارڈ کیا گیا۔قومی راجدھانی کے علاقہ غازی آباد ، نوئیڈا ، فرید آباد اور گروگرام(گڑگاؤں) میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا ، جبکہ متصل شہروں میں مانیٹرنگ سینٹرزمیں انڈیکس 401 رہا جو ’سنگین ’ زمرے میں آتا ہے ۔سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ نے کہا کہ گھنا کہراکے چھائے رہنے اوررطوبت کی سطح 90 فیصد رہنے سے اندھیرا رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قومی دارالحکومت سے متصل شہروں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا۔ غازی آباد میں متعدد مقامات پر ہوا کا معیارخراب تھا ، جبکہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مانیٹرنگ سنٹر میں 401 سے زیادہ اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔