دہلی میں گہرا کہر ، کئی فلائیٹس اور ٹرینیں منسوخ

,

   

نئی دہلی ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں سردی کی لہر آج بھی جاری رہی جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 6.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور صبح کے اوقات میں گہرے کہر کے نتیجہ میں فلائیٹ اور ٹرین سرویسیس میں خلل پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت 20.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جو اس سیزن کے اوسط سے 4 ڈگری زائد ہے جبکہ اقل ترین درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم ہے ۔ شہر کے کئی حصوں میں گہرے دھند کی وجہ سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں پروازوں کے پروگرام کو بدلنا پڑا اور کئی فلائیٹس کی پرواز میں دو گھنٹے کا خلل ہوا ۔ جملہ 10 فلائیٹس کا رخ صبح 7.30 بجے اور 9.30 بجے کے درمیان دہلی ایرپورٹ سے موڑنا پڑا ۔ علاوہ ازیں 55 ٹرینیں منسوخ کرنا پڑا ۔ 25 ٹرینوں کے تعدد کو گھٹانا پڑا اور ناردرن ریلوے کی دو ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کرنا پڑا ۔