دہلی میں ہلکی بارش کی پیش قیاسی

   

نئی دہلی : محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو راجدھانی دہلی میں ہلکی بارش یا پھر بوندہ باندی ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ راجدھانی میں کم ازکم درجہ حرارت 24.4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔آئی ایم ڈی افسر نے کہاکہ ‘راجدھانی میں عام طورپر بادل چھائے رہیں گے اور کہیں کہیں ہلکی بارش یا پھر بوندہ باندی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے ۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کاتناسب 88فیصد درج کیا گیا۔ایک افسر نے کہاکہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ حرارت معمول سے ایک ڈگری 33.3ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ کم از کم درجہ حرارت اوسط سے ایک ڈگری زیادہ 24.7 دگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔