دہلی میں ہوا کا معیار پھرانتہائی ناقص

   

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح ہوا کے معیار کا انڈیکس 430 کے ساتھ ایک بار پھر ‘شدید’ ناقص ترین زمرے میں پہنچ گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر ) نے یہ اطلاع دی۔ دارالحکومت میں ہوا کے معیار میں ہفتہ کو معمولی بہتری آئی تھی، جو شدید زمرے سے انتہائی خراب زمرے میں چلا گیا تھا اور ایئر کوالٹی انڈیکس کل 398 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سفرکے مطابق، پی 2.5 اور پی 10 بالترتیب 280 اور 437 کی حد میں ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، قومی دارالحکومت علاقہ کے ملحقہ شہروں نوئیڈا اور گروگرام میں ہوا کے معیار کی سطح ناقص ترین رہی۔