دہلی میں ہوا کا معیار ہنوز بدتر

   

نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار اتوار کو بھی خراب حالت میں ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 365 درج کیا گیا ہے ۔یہ اطلاع محکمہ موسمیات نے دی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں دہلی کی ہوا کے معیار میں بہتری کی امید ہے جو خراب سے متوسط کے درمیان ہی رہے گی اور ان میں اہم آلودگی پی ایم 2.5 ہوگی۔سنیچر کو پنجاب میں 283 ، ہریانہ میں 127 اور اتر پردیش میں 20 مقامات پر پرالی جلانے کے واقعات درج کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم ازکم درجہ حرارت عام حالات کے مقابلے تین ڈگری کم 9.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیاجب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے ۔