دہلی میں ہوا کے معیار میں بہتری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 3 جنوری (یواین آئی) دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح ہوا کے معیار میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے صبح کے وقت گھنے دھند کی وجہ سے ’یلو الرٹ‘جاری کیا۔ اس دھند کی وجہ سے مرئیت متاثر ہوئی۔ صبح تقریباً 8 بجے قومی راجدھانی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 235 ریکارڈ کیا گیا۔ آنند وہار میں اے کیو آئی 248، روہنی 270، آئی ٹی او 219 اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 148 ریکارڈ کیا گیا۔