دہلی میں ’’ہوم کورنٹائن ‘‘ کیلئے 20ہزار مکانات کی نشاندہی

   

سماجی دوری کو یقینی بنانے فوڈ غذا تقسیم کے مراکز میں اضافہ : انیل بائجل
نئی دہلی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انیل بائجل نے بتایا کہ قومی دارالحکومت میں کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ’’ہوم کورنٹائن‘‘ کیلئے 20 ہزار مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پر انیل بائجل نے بتایا کہ سماجی دوری کی برقراری کو یقینی بنانے کیلئے غذائی اشیاء کی تقسیم کے مراکز کی تعداد کو 500 سے بڑھا کر 2500 کیا جائے گا۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال، چیف سکریٹری وجئے کمار دیو اور پولیس کمشنر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انہوں نے کوروناوائرس کی وبا کے باعث پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ اور پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ سماجی دوری اور ہوم کورنٹائن پر سخت نگاہ رکھے۔