دہلی میں ’یلو الرٹ‘ ۔چیف منسٹر کجریوال کا اعلان

,

   

دارالحکومت میں بڑھتے کورونا معاملات کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا امکان

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو اعلان کیا کہ شہر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے کورونا پابندیوں کو مزید سخت کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہاکہ جولائی میں ہم نے
GRAP
بنایا تھا، تاکہ سائنٹیفک طریقے سے پابندیاں لگائی جا سکیں۔دہلی میں جی آر اے پی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یلوالرٹ نافذہوگا۔ ابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو دن سے زائد عرصے سے 0.5 فیصد کورونا پازیٹیوٹی ریٹ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ہم گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے لیول-I (یلو الرٹ) کو نافذ کر رہے ہیں۔ نافذپابندیوں کے بارے میں تفصیلی حکم نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔نیز وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ کورونا سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے، زیادہ تر معاملے ہلکے علامات کے ہوتے ہیں۔ اومیکرون کے مریضوں کو جو کہ کورونا کی نئی قسم ہے، ان کو آئی سی یو یا وینٹی لیٹرز یا آکسیجن بیڈز کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے فکر نہ کریں۔ اس بار ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 10 گنا زیادہ تیار ہیں۔ بازار اور مال میں بھیڑ کی تصویریں ہیں کہ لوگ ماسک نہیں پہنے ہوئے ہیں۔ اب ایسی تصویریں نہیں آنی چاہئیں کہ بازار بھرا ہوا ہو اور لوگ ماسک نہ پہنے ہوئے ہوں ورنہ بازار بند کرنا پڑے گا اور مالی مسائل پیدا ہوں گے۔’یلو‘ الرٹ اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کوویڈ انفیکشن کی شرح مسلسل دو دنوں تک 0.5 فیصد سے زیادہ رہتی ہے۔ اس میں رات کا کرفیو نافذ کرنا، اسکولوں اور کالجوں پر پابندی ، غیر ضروری اشیاء کی دکانوں کو طاق اور جفت کی بنیاد پر کھولنا اور میٹرو ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش کو نصف کرنا جیسے اقدامات شامل ہیں۔