دہلی کے ریاستی وزیر تعلیم منیش سیسوڈیا نے کہا کہ رواں تعلیمی سال سے گورنمنٹ اسکولز میں زیرتعلیم تمام اسٹوڈنٹس کی 10 ویں اور 12 ویں جماعت کی سی بی ایس ای بورڈ اگزام فیس ریاستی حکومت ادا کرے گی۔ سیسوڈیا نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اسکولوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔