دہلی میں 12 لاکھ افراد کو ٹیکہ دیا گیا : ستیندر جین

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ اب تک 12 لاکھ افراد کو ٹیکہ دیا گیا اور کورونا کے پیش نظر خانگی اور سرکاری اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھانے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مسٹر جین نے کہا کہ دہلی حکومت کورونا پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ دواخانوں میں تقریباً 5000 بیڈ بڑھائے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں33 سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹے کورونا ٹیکہ لگایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کی تجویز کا نوٹس لے گی تاکہ ہر کسی کو ٹیکہ دینے کی تجویز کو نافذ کیا جا سکے ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ دہلی حکومت کی جانب سے ٹیسٹنگ بڑھائی گئی ہے ۔ گذشتہ روز 65 ہزار سے زیادہ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ دہلی حکومت نے گذشتہ روز تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔ مسٹر جین نے کہا،‘دہلی میں گذشتہ روز 87673 افراد کو کورونا ٹیکہ دیا کیا گیا جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔