دہلی میں 131پروازیں منسوخ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز 131 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ شام 6 بجے تک دہلی سے روانہ ہونے والی 52 گھریلو پروازیں اور دہلی پہنچنے والی 79 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز کے مقابلے آج جہاں صورتحال کچھ بہتر تھی، وہیں کل سے تاخیر اور منسوخ ہونے والی پروازوں کا اثر اب بھی محسوس کیا گیا۔ پیر کے روز دہلی میں 228 پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں 131 روانگی اور 97 پہنچنے والی پروازیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کے روز کہرا کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ صبح کے وقت حد بصارت 600 میٹر تک کم ہو جائے گی اور پھر اس کی سطح دوبارہ بڑھ جائے گی۔
واضح رہے کہ 300 میٹر سے کم حد بصارت کی حالت میں صرف سی اے ٹی۔3سے لیس طیاروں اور پائلٹوں کو ہی لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے کی اجازت ہے ۔ سی اے ٹی-2 اس وقت لاگو ہوتا ہے جب حد بصارت 300 میٹر سے 549 میٹر تک ہوتی ہے ، اور سی اے ٹی-1 کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب حد بصارت 550 میٹر یا اس سے زیادہ ہو۔ دہلی ایئرپورٹ کے تینوں رن وے سی اے ٹی-3 آلات سے لیس ہیں۔