نئی دہلی: دہلی کے ہزاروں طلبا کے لئے بڑی خبر ہے۔ دہلی حکومت نے شرطوں کے ساتھ 10 ویں اور 12 ویں کے طلبا کو اسکول جانے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق پری- بورڈ کی تیاریوں اور پریکٹیکل ورک کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری اسکول دسویں اور 12ویں کے طلبہ کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔