دہلی میں 30 ڈسمبر صدی کا سرد ترین دن

   

نئی دہلی ۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت گزشتہ دو ہفتوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ پیر 30 ڈسمبر دہلی میں صدی کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس کا درجہ حرارت صفدر جنگ آبزرویٹری میں 2.6 ڈگری سیلسیس رہا ۔ موسم کی پیش قیاسی کرنے والے علاقائی مرکز کے صدر کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ آج کا درجہ حرارت معمول سے نصف رہا ہے اور پیر کا دن اس مہینہ کا سرد ترین دن تھا۔ شدید ترین سردی کی وجہ سے دہلی میں کہر بھی بہت زیادہ ہوگیا ہے ۔