نئی دہلی ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے تمام مشرقی دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں اب تک زائد از 700 کیس درج رجسٹر کئے ہیں اور تقریباً 2400 افر اد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ جملہ 2387 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ ان میں سے 49 کیخلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔ شمال مشرقی دہلی کے فساد زدہ علاقوںمیں امن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور 283 اجلاس بھی منعقد کئے گئے ہیں ۔