دہلی نے ہندوستان کی روح محفوظ رکھی :پرشانت

   

نئی دہلی۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام )دہلی میں آج عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت کے ساتھ اقتدار پر برقراری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا ہے کہ قومی دارالحکومت نے ہندوستان کی اصلیت کو بکھیرنے سے محفوظ رکھا ہے ۔ سیاسی تجزیہ نگار اور حکمت ساز نے ٹوئٹ کیا کہ اُن کی تنظیم I-PAC نے عآپ کی انتخابی مہم کو درست سمت میں برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ۔ پرشانت مودی حکومت کی ابتدائی کامیابی میں شامل تھے لیکن حالیہ اقدامات پر وہ بی جے پی کے ناقد بن گئے۔