نئی دہلی: دہلی میں سردی اور دھند سے فی الحال راحت ملی ہے۔ دہلی میں پچھلے کچھ دنوں سے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کا موڈ ایک بار پھر تبدیل ہونے والا ہے، درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور سردی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موسم سرما میں لوگوں نے الاؤ جلا کر سردیوں کے قہر سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی۔جمعہ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.5 ڈگری سیلسیس پر معمول سے ایک ڈگری زیادہ تھا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو معمول سے دو ڈگری زیادہ تھا۔