نئی دہلی : دہلی وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر محفوظ محمد کو فوری اثر کے ساتھ خدمات سے معطل کردیا گیا ہے ۔ سی بی آئی کی سفارش پر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی ۔ دہلی وقف بورڈ کے 4 ارکان چودھری شریف احمد ( منتخب رکن ) ، محترمہ نعیم فاطمہ ( نامزد رکن ) ، پرویز ہاشمی سابق رکن پارلیمنٹ ( منتخب رکن ) اور عظیم الحق آئی اے ایس ( نامزد رکن ) نے 5 جولائی کو ایک اجلاس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے محفوظ محمد کو معطل کرنے کے احکامات دئیے ۔
