دہلی و ہریانہ میں کورونا ایکٹیو کیسوں میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے جس میں سرفہرست قومی دارالحکومت دہلی اور ہریانہ ہے ۔اسی عرصہ کے دوران دہلی میں جہاں 1244 فعال کیسز کا اضافہ ہوا ، وہیں ہریانہ میں 692 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جمعرات کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 47،905 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 86.84 لاکھ اور اسی دوران مرنے والوں کی بڑھ کر مجموعی تعداد 1.28 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی مدت کے دوران ، 52،718 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80.66 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ وائرس کے نئے کیسوںکے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز 5،363 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 4،89،294 رہ گئی۔