دہلی: ٹریفک کے مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر لاری کے مالک کو 2,00,500روپے جرمانہ

,

   

نئی دہلی: ایک لاری کے مالک کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے دو لاکھ پانچ سو روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس لاری ڈرائیور کا نام رام کرشنا بتایا گیا۔ اسے دہلی پولیس عہدیدار نے روہینی کے قریب مبارک چوک پر پکڑلیا گیا۔ اسے پکڑنے کے اس سے ڈرائیورنگ لائسنس کے علاوہ دیگر ضروری دستاویزات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ جس پر ڈرائیور کے پاس موجود نہ تھے۔ لاری مالک پر دولاکھ پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس جرمانہ کی تفصیلات یہ ہے۔ اوور لوڈنگ کیلئے 36,000روپے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانا 5,000روپے، بغیر رجسٹریشن سرٹیفکٹ (آر سی) کے گاڑی چلانا 10,000روپے، بغیر گاڑی فٹنس 10,000روپے،عدم پرمٹ 10,000روپے، بغیر انشورنس 4,000روپے، عدم پولیوشن سرٹیفکٹ 10,000روپے، تعمیری میٹریل بغیر ڈھانکے لیجانا20,000روپے، عدم سیٹ بیلٹ 1,000روپے ہیں۔ واضح رہے کہ یکم ستمبر سے نئے موٹر وہیکل ایکٹ لاگو ہوچکا ہے۔ جس کے تحت بھاری چالانات عائد کئے جارہے ہیں۔