دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع

   

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں واقع دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع سے خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ناچارم میں واقع دہلی پبلک اسکول کو ایک دھمکی آمیز ای میل حاصل ہوا جس کے بعد پولیس بم اسکواڈ عملہ کے ساتھ دہلی پبلک اسکول پہونچ گئی اور سارے اسکول کو خالی کرتے ہوئے اس کی جانچ کی گئی ۔ بم اسکوئڈ عملہ سے تفصیلی جانچ کے بعد پولیس نے چین کی سانچ لی اور بتایا کہ اطلاع جھوٹی تھی ۔ دہلی پبلک اسکول کے ایک عملہ نے اس دھمکی آمیز ای میل کو دیکھا جو بتایا جاتا ہے کہ ادارے سے تعلق رکھنے والے میل کی جانچ کرتا ہے ۔ اس دوران اس ملازم کی نظر اس دھمکی آمیز میل پر پڑی اور اس نے فوری ادارے کے ذمہ داروں تک میل کی اطلاع پہونچائی اور پولیس کو اطلاع دی گئی جس کو پولیس نے بتایا کہ میل جھوٹا اور بے بنیاد ثابت ہوا ۔ پولیس نے اس میل کو روانہ کرنے والے کے آئی پی اڈریس کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔