دہلی پولیس جلد ہی عدالت میں رپورٹ پیش کرے گی

   

نئی دہلی۔ پہلوانوں کے معاملے میں تفتیش کار جلد ہی عدالت میں چیٹ، ویڈیوز اور150 سے زیادہ گواہوں کے بیانات جمع کروائیں گے، یہ بات دہلی پولیس کے ذرائع نے بتائی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے دفترکی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت کئی ویڈیوز اکٹھی کی ہیں۔ اس سے قبل پولیس معلومات حاصل کرنے کے لیے پانچ غیر ملکی ریسلنگ فیڈریشنز تک پہنچی تھی، کیونکہ کئی پہلوانوں نے بیرون ملک ٹورنمنٹ کے دوران ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا ہے۔ وہ فی الحال ان فیڈریشنز کے جوابات کے منتظر ہیں۔جہاں تک پولیس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا تعلق ہے، حکام نے کہا کہ پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور آگے بڑھنے کی منظوری دی ہے۔