نئی دہلی ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے ایک عہدیدار کو دو افراد نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، وجئے گھاٹ کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بیدی رام 50 سال کو نظام الدین پولیس اسٹیشن پر تعینات تھا اپنی ڈیوٹی پر جمعرات کی شب جارہا تھا جب دونوں افراد نے جن کی شناخت نہیں ہوسکی، اس پر حملہ کیا تھا۔