دہلی پولیس لوگوکیساتھ کار ڈرائیونگ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک شخص کو دہلی پولیس تحریر کے ساتھ کار چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ تحریر اُس کے بانیٹ پر لکھی گئی تھی اور چہارشنبہ کے دن سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل ہوگئی۔ بعدازاں دہلی پولیس نے اِس کار کے پولیس گاڑی ہونے کی وضاحت کردی اور کہاکہ ایک گتہ دار سے گاڑی کرایہ پر لی گئی تھی۔ ویڈیو میں جو شخص کار چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس ملازم ہے۔

آسام کی 14 سالہ لڑکی کی خودکشی
درنگ (آسام) 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک نابالغ لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی کیوں کہ اُس کے رشتہ داروں اور ایک طلبہ تنظیم کے ارکان کے نام شہریت کے قومی رجسٹر سے حذف کردیئے گئے ہیں، لڑکی کے رشتہ داروں نے کہاکہ اُسے اعتماد تھا کہ اُس کا نام این آر سی فہرست میں اِس بار شامل کیا جائے گا۔ اُس نے یہ انتہائی اقدام اپنے والد کی اِس اطلاع پر کیاکہ اُس کا نام فہرست میں نہیں ہے۔

آکاش وجئے ورگھیا گرفتار
اندور 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن اسمبلی 34 سالہ آکاش وجئے ورگھیا کے لئے پریشانیوں کا سلسلہ ہنوز ختم نہیں ہوا ہے ، اُنھیں آج ایک اور مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ آکاش بی جے پی قائد کیلاش وجئے ورگھیا کے فرزند ہیں اور اُنھیں بلدیہ کے ایک عہدیدار کو برسر عام زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔