دہلی پولیس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی بنگلورو میں رہائش گاہ کی تلاشی لی

   

بنگلورو: دہلی پولیس کی چار رکنی ٹیم نے جمعرات کی سہ پہر بنگلورو میں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے گھر کی تقریباً تین گھنٹے تک تلاشی لی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ زبیر کو 2018 میں مبینہ طور پر قابل اعتراض ٹویٹ کے ذریعے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کو دہلی کی ایک عدالت نے زبیر کی پولیس حراست میں چار دن کی توسیع کر دی۔ پولیس ٹیم نے کیول بائراسندرا کے قریب ان کی رہائش گاہ کی پہلی منزل اور گراؤنڈ فلور کی تلاشی لی اور جاتے وقت دہلی پولیس ٹیم کا ایک رکن ہاتھ میں لیپ ٹاپ بیگ کے ساتھ نظر آیا۔ بنگلورو پولیس نے تلاشی مہم میں اپنے دہلی ہم منصبوں کی مدد کی۔