٭ دہلی پولیس نے ان احتجاجیوں کو ریفریشمنٹ پیش کیا جنہیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران حراست میں لیکر بوانا کے سورج مل اسٹیڈیم اور راجیو گاندھی اسٹیڈیم لایا گیا تھا۔ احتجاج کے دوران مختلف کارکنوں اور سیاستدانوں کو دہلی میں حراست میں لیا گیا جن میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد، سوراج ابھیان کے سربراہ یوگیندر یادو، کانگریس لیڈر سندیپ ڈکشٹ اور بائیں بازو جماعتوں کے قائدین ڈی راجہ، سیتارام یچوری وغیرہ شامل ہیں۔