نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (یو این آئی) دہلی پولیس نے کہا ہے کہ نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں ’نیری‘ سے منظور شدہ گرین پٹاخوں کی فروخت صرف 18 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2025 تک ہی ہو سکے گی۔ دہلی پولیس کے شعبۂ قانون کی جانب سے جاری حکم میں پولیس کے خصوصی گشتی دستے تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔یہ دستے مقررہ فروخت کی جگہوں پر تعینات رہیں گے اور ان کا بنیادی کام اس بات کی تصدیق کرنا ہوگی کہ فروخت شدہ ہر پٹاخہ جائز کیو آر کوڈ کے ساتھ مصدقہ ماحول موافق پروڈکٹ ہے ۔ دہلی پولیس کی جانب سے جاری سرکلر میں گشتی دستوں کو نیری کی ویب سائٹ پر درج منظور شدہ مصنوعات سے واقفیت حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔