دہلی پولیس پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرے :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو کہا کہ بی جے پی کے باہری دہلی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور لونی سے پارٹی کے ایم ایل اے نند کشور گرجر نے ایک خاص برادری کے خلاف غیرمہذب زبان کا استعمال کیا ہے ، لیکن پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر ورما نے 24 گھنٹے قبل غیرمہذب زبان کا استعمال کیا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی پولیس اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس اس معاملے پر کارروائی کرے ، عدالت اس معاملے کا نوٹس لی ا ور بی جے پی کو مسٹر ورما کو پارٹی سے نکال دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے کہ کس طرح ایک مخصوص کمیونٹی کا دماغ کو ٹھیک کیا جائے ، ان کی طبیعت کیسے ٹھیک کی جائے اور ان کا بائیکاٹ کیا جائے ۔ اسی طرح بی جے پی کے لونی ایم ایل اے نے بھی ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کو چن چن کر مارنے کی بات کی ہے ۔