دہلی پولیس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید

   

نئی دہلی ۔6 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلباء کو تحفظ فراہم کرنے میں بارہا ناکامی پر دہلی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ایمنسٹی کے آل انڈیا ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اویناش کمار نے کہاکہ طلباء پر بے رحمانہ حملہ کے وقت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔ یونیورسٹی حُکام طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داری پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ہو یا جے این یو ، پولیس طلباء کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔