نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ سال پیش آئے فسادات کے دوران بھونڈا علاقہ کے متوطن نوجوان نے اسے بائیں آنکھ میں گولی لگنے کی شکایت درج کرانے میں پولیس کی ناکامی پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ عدالت نے دہلی پولیس کی بے عملی کا نوٹ لیتے ہوئے 25 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کے خلاف محکمہ پولیس ہائیکورٹ سے رجوع ہوا تاکہ جرمانے کو کالعدم کرایا جاسکے جو ایک تحت کی عدالت نے عائد کیا ہے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے آج کہا کہ وہ سرزنش اور ضروری تنبیہ سے متعلق عدالتی قواعد میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔ تاہم عدالت نے محکمہ پولیس کو معاملہ کی اگلی سماعت تک جرمانے کی رقم ڈپازٹ نہ کرانے کی چھوٹ دیدی۔ ایڈیشنل سیشنس جج ونود یادو نے 21 اکٹوبر 2020ء کو اپنے حکمنامہ میں پولیس کو ہدایت دی تھی کہ محمد ناصر کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی جائے۔