دہلی کابینہ کی بسوں میں خواتین کے مفت سفر کی منظوری

   

نئی دہلی ۔ 29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی کابینہ میں جمعرات کے دن اصولی طور پر خواتین کو مفت بس سفر کی تجویز منظور کرلی ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے کابینہ کی منظوری کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا جو خواتین کو بااختیاری اور تحفظ عطا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اقدام کے مخالف تھے اور اسے خواتین کی بااختیاری میں ایک رکاوٹ سمجھتے تھے لیکن غریب اور اوسط طبقہ کی خواتین نے پُرزور انداز میں کہاکہ انہیں اس سے ڈی ٹی سی کی بسوں میں اعظم ترین فوائد حاصل ہوں گے ۔ محکمہ ، مجالس مقامی ، نیم خودمختار تنظیمیں وغیرہ ان خواتین کو اپنے ارکان عملہ میں شامل کریں گی ۔ اس کے علاوہ انہیںمفت سفر کی سہولتیں بھی دیں گی ۔ امکان ہے کہ یہ اطلاع تمام محکموں کو دے دی جائے گی کہ خاتون مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ مفت سفر کریں گی ۔