دہلی کار دھماکہ کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت پر تشویش

   

تمام ضروری جانچ و معائنہ کرنے اور تیسرے فریق سے بچنے کا بھی مشورہ

حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) دہلی میں حالیہ کار بم دھماکے کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت پر تشویش پائی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد پرانی گاڑی میں چھپایا تھا۔ ان حالات میں مستعمل گاڑیوں کے خریداروں کی نامکمل تصدیق کے باعث ان کے غلط استعمال کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ حکام نے مشورہ دیا کہ کسی بھی سیکنڈ ہینڈ کار کی خریداری سے قبل مکمل جانچ اور معائنہ کیا جائے۔ خریداروں کو صرف تصدیق شدہ یا مجاز شورومس سے ہی گاڑیاں خریدنے کا مشورہ دیا گیا جبکہ غیر رجسٹرڈ آن لائن فروخت کنندگان یا تیسرے فریق سے بچنے ہدایت دی گئی ۔ پولیس کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق کیلئے حکومت کے ’واہن‘ (VAHAN) پورٹل سے مدد لی جا سکتی ہے جہاں ملکیت کی تاریخ، فٹنس اور انشورنس کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ مشتبہ گاڑی یا مالک کی صورت میں قریبی پولیس اسٹیشن سے ربط کیا جا سکتا ہے۔انجن و چیسی نمبرات کا آر سی میں درج نمبروں سے میل بھی ضروری ہے تاکہ کسی چھیڑ چھاڑ یا چوری کی نشاندہی ہو سکے۔ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق گاڑی کی مکمل میکانیکل جانچ ضروری ہے تاکہ کسی خفیہ تبدیلی یا غیر معمولی ساخت کو پہچانا جا سکے ۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ ہر استعمال شدہ کار کو تجربہ کار میکانک سے چیک کروائیں تاکہ کسی غیر معمولی وائرنگ، خانوں یا ویلڈنگ کی نشاندہی ہو سکے۔ فیول ٹینک یا بوٹ ایریا کے قریب خفیہ خانے بنائے جا سکتے ہیں۔ حکام نے کہا کہ اگر گاڑی متعدد مالکان کے ذریعے فروخت ہوئی ہو یا کسی دوسری ریاست سے آئی ہو تو پولیس سے تصدیق ضروری ہے۔ حساس معاملات میں گاڑی کا پروفیشنل اسکیاننگ یا اینٹی سبوتاج چیک کروانا مفید ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق محتاط تصدیق اور جانچ مستقبل میں ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگ اب استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری کر رہے ہیں، اس لیے معمولی احتیاط بڑی آفات سے بچا سکتی ہے۔ ماہرین کی تجویز کردہ تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جن میں قابل اعتماد ذرائع سے خریدار ، مجاز شورومس یا تصدیق شدہ آؤٹ لیٹس پر انحصار کریں، گاڑی کی تفصیلات واہن پورٹل پر چیک کریں ، رجسٹریشن، ملکیت، اور حادثے کا ریکارڈ دیکھیں۔ انجن اور چیسی نمبرات کو RC سے ملائیں۔ غیر ضروری تبدیل شدہ گاڑیوں سے پرہیز کریں۔ پولیس تصدیق کروائیں کہ گاڑی کسی مجرمانہ کیس سے منسلک تو نہیں۔ ضرورت ہو تو پیشہ ور اسکیننگ یا اینٹی سبوٹاج چیک کروائیں۔ملکیت کی منتقلی RTO سے مکمل تصدیق کے بعد کریں، نقد ادائیگی سے گریز کریں۔ ب