دہلی کانگریس کے صدر کی سیٹ ڈورمیں نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ شتروگھن سینا بھی شامل

,

   

دہلی میں تین بار وزیر اعلیٰ رہی شیلا دکشت کے انتقال کے بعد دہلی کانگریس صدر کی نشست خالی ہو گئی ہے، اب دہلی کےلیے کانگریس کو ایک صدر کی تلاش ہے۔

اسکے لیے کانگریس کے سامنے بہت سے نام آرہے ہیں جس میں ایک پنجاب کے سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو اور شتروگھن سنھا بھی ہے۔

یہ دونوں شخصیتیں ایسی ہے کہ جو اپنی ایک انوکھی سیاست کےلیے مشہور ہیں، مگر کانگریس نے اب تک باقاعدہ طور پر کچھ اعلان نہیں کیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی کے استعفے کے بعد جب مرکزی صدر منتخب کیا جائے گا اسکے بعد ہی دہلی کےلیے بھی نئے چہرے کا اعلان کیا جائے گا۔

دہلی کانگریس کے ایک سنیئر لیڈر کا کہنا ہے کہ دہلی کانگریس کی نشست کو لے کر اب تک کانگریس نے کچھ اعلان نہیں کیا ہے اور نا ہی کانگریس کے کسی اجلاس میں اس کا تذکرہ ہوا ہے، اب اس کا فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان ہی کرے گی”-

ماہرین کا کہنا ہے کہ شتروگھن کو اگر یہ موقع دیا جاتا ہے تو وہ پارٹی میں نئی جان ڈال سکتے ہیں، شتروگھن نے فلمی دنیا کےعلاوہ سیاست میں بھی بہت وقت دیا ہے۔ انہیں وہ سب اتار چھڑاو پتا ہے جو پارٹی کو چلانے کےلیے ضروری ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ دوسری تمام پارٹیوں سے انکے تعلقات کافی اچھے ہیں۔ اور جہاں تک دہلی کی بعد ہے وہاں پر یوپی بہار سے آکر بسے ہوئے بھی بہت ووٹرس ہیں اور وہاں کی عوام میں انکی کافی مقبولیت ہے۔

YouTube video