دہلی کا اے کیو آئی انتہائی خراب زمرے میں

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار جمعرات کو بھی انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا جس میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 362 تک پہنچ گیا۔سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر) نے یہ اطلاع دی۔ بدھ کو ہوا کے معیار کا انڈیکس 328 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ایس اے ایف اے آر کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دہلی کے ملحقہ علاقوں میں کھیتوں میں پرالی جلانے والوں کی تعداد کم ہو کر 432 ہو گئی ہے اور دہلی کی فضائی آلودگی میں ان کا حصہ 2 فیصد ہے ۔ جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے پی ایم 2.5 کی سطح 201 اور پی ایم 10 کی سطح 337 پر رہی۔