دہلی کو اسلامی ریاست بننے سے بچانا ہے: گیرراج سنگھ کا مضحکہ خیز بیان

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما گیرراج سنگھ نے ہفتہ کے روز لوگوں پر زور دیا کہ وہ دہلی کو اسلامی ریاست بننے سے بچانے کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیں۔

شاہین باغ کے حامی کیجریوال کو ووٹ دینے نکل آئے ہیں۔ گری راج سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ دہلی کے عوام سے میری اپیل ہے کہ اگر شاہین باغ کو روکنا ہے اور اگر دہلی کو اسلامی ریاست بننے سے بچانا ہے تو باہر نکل کر بی جے پی کو ووٹ دیں۔

دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں کے لئے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی۔

دہلی میں عاپ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہورہاہے۔ گذشتہ سروے میں آپ نے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کانگریس اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔