چندی گڑھ: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور سرسا کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے بدھ کو کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی طرف سے جاری کیا گیا منشور محض ایک دھوکہ ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں سیلجا نے کہا کہ دہلی والوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ بی جے پی جو بھی اعلان کرتی ہے اسے پورا نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے بی جے پی نے ہریانہ کے عوام سے بہت سے وعدے کئے تھے جو حکومت کے قیام کے چار ماہ بعد بھی پورے نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر بی جے پی دہلی کے لوگوں کو مفت پانی اور بجلی فراہم کرنے کی بات کرتی ہے تو وہ ہریانہ کے لوگوں کی جیب پر کیوں ڈاکہ ڈال رہی ہے ؟