دہلی کی آزاد مارکیٹ میں چار منزلہ عمارت منہدم

   

دارالحکومت دہلی سے ایک واقعہ سامنے آ رہا ہے۔ دہلی کے آزاد بازار علاقے میں جمعہ کو ایک عمارت گرنے سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ اس عمارت کے ملبے تلے کئی اور لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔تین فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بتادیں کہ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح یہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو واقعے کی ابتدائی معلومات دیتے ہوئے محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آزاد مارکیٹ کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔