دہلی کی بڑھتی فضائی الودگی کے بعد پرینکا چوپڑا نےلوگوں کو یاد دلائی سگریٹ کی لت، کہا شوٹنگ کرنا بھی مشکل

,

   

Ferty9 Clinic

عالمی شہرت یافتہ فلم اسٹار پرینکا چوپڑا نئے پروجیکٹ کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہے، مگر دہلی کی الودگی نے انکی شوٹنگ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے چوپڑا نے اپنی ایک ماسک والی سیلفی انسٹاگرام پر شئیر کی اور کہا کہ ایسی آب وہوا میں یہاں شوٹنگ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ مگر انہوں نے متنازع بات کچھ بھی نہیں کہی ہے، مگر علاقائی لوگوں نے ہنگامہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الودگی سے اس وقت دہلی کے حالات کافی خراب ہیں اور پرینکا چوپڑا اپنی دی وائٹ ٹائگر نامی فلم کی شوٹنگ کےلیے پہونچی ہے، انہوں نے کہا میں سوچ نہیں پا رہی ہوں کہ اس الودگی کے دوران یہ لوگ کیسے یہاں رہ رہے ہیں۔

آپ کو معلوم ہو کہ پرینکا نے وہی کہا جو سچ ہے لیکن اب ان کے اس انسٹاگرام پوسٹ پر کئی لوگ انہیں ہی نشانہ کر رہے ہیں۔ پچھلے سال پرینکا چوپڑا کی سگریٹ پیتی ہوئی تصویریں وائرل ہوئی تھیں اور اس پوسٹ کے بعد ایک بار پھر انہیں وہیں تصویریں بار بار یاد دلائی جا رہی ہے۔ کئی لوگ انہیں سگریٹ پینے کی عادت کی یادیں تازہ کر رہے ہیں، تو کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ دعا کرنے سے اچھا ہے کہ انکے لیے کچھ کیا جائے۔