دہلی کی تین سرحدوں پر انٹرنیٹ دوبارہ بند

   

نئی دہلی :۔ وزارت داخلہ نے دہلی کی تین سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کے مقام کو باقی دنیا سے منقطع کرنے کے لیے انٹرنیٹ سرویس معطل کردی ہے ۔ سنگھو ، غازی پور اور ٹکری سرحدوں پر ہفتہ کی رات تک انٹرنیٹ بند رکھا گیا ۔ ان سرحدوں پر کسانوں نے چکہ جام کی اپیل کی تھی ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور ہنگامی صورتحال کے تحت کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں کسانوں کی تائید میں مہاراشٹرا کے کئی علاقوں میں بھی راستہ روکو احتجاج کیا گیا ۔ پولیس کانگریس سینئیر لیڈر پرتھوی راج چوہان کی اہلیہ ستوی شیلا چوہان کے بشمول 40 احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ۔