نئی دہلی ۔ اضافی دستوں کو متعین کرتے ہوئے دہلی کی سرحدات پر سکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ یہ اضافی دستے کسان احتجاج کے مقامات پر متعین کردئے گئے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں دہلی کے کئی اہم مقامات پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ ٹوئیٹر پر دہلی ٹریفک پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ سرحدات کو بند کردیا گیا ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ سفر کیلئے متبادل راستہ کا انتخاب کریں۔ کل پولیس کی نگرانی میں مزدوروں نے رکاوٹوں کے دونوں جانب کام کرتے ہوئے سمنٹ کی دیواریں کھڑی کردی تھیں اور لوہے کی سلاخیں بھی نصب کی گئی تھیں۔ کسان تنظیموں نے پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے ۔