دہلی کی سڑکیں عالمی معیارات کے مطابق بنائی جائے گی:وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

,

   

بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کو لے کر دہلی کی کیجریوال حکومت سرگرم نظر آرہی ہے، حادثات کو روکنے کےلیے دہلی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ دہلی میں سڑکوں کی ڈیزائینگ عالمی معیار کے مطابق کی جائے گی، انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہؤے کہا کہ شروعات میں یہاں کی 9 سڑکوں کی تقریباََ 45کلومیٹر سڑکوں کو ٹیسٹ کے طورپر پھر سے ڈیزائن کیا جائے گا اس سے سڑک پر ہونے والے حادثات کو روکنے میں مدد ملنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے مسئلہ میں بھی کمی آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پہلے ان سڑکوں کی ڈیزاننگ کی جائے گی جن کی دیکھ بھال تعمیرات عامہ محکمہ کرتا ہے۔ انہیں عالمی معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا۔ ان کے ڈیزائن میں لینڈ اسکیپنگ، سائکلوں کے چلنے کی جگہ اور معذور لوگوں کی ضرورتوں کو خیال رکھا جائے گا۔ وزیراعلی نے کہاکہ 400کروڑ روپے کے اس منصوبہ کے تحت پہلے مرحلہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے آشرم اور وکاس مارگ سے کڑکڑ ڈوما تک کی سڑکیں شامل کی جائیں گی۔