دہلی کی صورتحال پر اعلی کانگریس قائدین کا آج غور

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد کے دوران کانگریس کے اعلی قائدین امکان ہے کہ کل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں دارالحکومت کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور دوسرے اعلی قائدین کا ایک اجلاس پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہوگا جس میں امکان ہے کہ شہریت ترمیمی قانون پر پارٹی کی حکمت عملی کے تعلق سے بھی غور کیا جائیگا ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ کانگریس پارٹی کل اپنے اجلاس میں اس مسئلہ پر ایک قرار داد کی منظوری کے تعلق سے بھی غور کریگی ۔