دہلی کی مساجد سے امن کی اپیل

   

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں آج مقامی مساجد سے فساد زدہ علاقہ میں آپسی بھائی چارہ اور امن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ مساجد کے ذریعہ سے لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ متحدہ طور پر امن کی بحالی کی کوشش کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اگر علاقہ میں کوئی مشتبہ شخص نظر آئے تو وہ فوری طور پر متعلقہ عہدیداروں کو اطلاع دے دیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہنگامی حالات کی صورت میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر 1112 پر اطلاع کریں۔