دہلی کی معروف ریسٹورنٹ میں راہول گاندھی کا فیملی لنچ

,

   

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات اور پھرا سمبلی انتخابات کی گہما گہمی و پارلیمنٹ سشن میں سرگرمی کے بعد گاندھی خاندان نے آج قدرے فرصت کے لمحات گذارے ۔ قائد اپوزیشن راہول گاندھی ‘ ان کی والدہ سونیا گاندھی ‘ ان کی بہن پرینکا گاندھی کے علاوہ پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا ’ دختر میرایا واڈرا اور ان کی ساس نے شہر کی معروف کوالیٹی ریسٹورنٹ میں ظہرانہ کیا ۔ کہا گیا کہ سارے گاندھی خاندان نے کوالیٹی ریسٹورنٹ میں چھولے ۔ بھٹورے اور دوسری ڈشیس سے استفادہ کیا ۔ راہول گاندھی نے اس ظہرانہ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی پیش کیں۔ یہ ایسی تصویر تھی جس میں جہاں تین نسلیں دکھائی دیں وہیں تین ارکان پارلیمنٹ موجود تھے ۔ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی لوک سبھا کے رکن ہیں تو سونیا گاندھی راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔راہول رائے بریلی اور پرینکا وائیناڈ حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔