دہلی کی نیل پالش فیکٹری میں آتشزدگی ، 9 افر اد جھلس گئے

   

نئی دہلی ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 9 کارکن جھلس گئے جبکہ ایک 9 منزلہ نیل پالش فیکٹری واقع بیرونی بوانا انڈسٹریل ایریا میں واقع نیل پالش فیکٹری دہلی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع 2.48 بجے شب دی گئی تھی جس کے بعد 12 فائر انجن موقعہ واردات پر پہونچ گئے تھے اور 5 بجے صبح تک آگ کو مکمل طور پر بجھادیا گیا ۔ فائر آفیسر کے بموجب آتشزدگی کا آغاز عمارت کے تہہ خانے سے ہوا تھا ۔ بعد ازاں آگ پوری عمارت میں پھیل گئی ۔ جھلس جانے والے کارکن آتشزدگی کے وقت رات کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔