نئی دہلی : دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دہلی میں اچھی حکمرانی اور ترقی کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کے ساتھ اس ملاقات کے بارے میں اطلاعات شیئر کیں۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ آج میں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر نامور وزیر اعظم نریندر مودی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ آپ کی رہنمائی اور قیادت میں بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت عوامی بہبود اور گڈ گورننس کے راستے پر چل کر دہلی والوں کے خوابوں کو ایک ترقی یافتہ دہلی میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے ۔ واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے والے بی جے پی کے اراکین کی چہارشنبہ کو منعقدہ میٹنگ میں ریکھا گپتا (50) کو متفقہ طور پر قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 20 فروری کو وزیراعلی کے طور پر حلف لیا۔