حیدرآباد 23جنوری(یواین آئی)تقریبا تین سال بعد تلنگانہ کی جھانکی کو دہلی کی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل کیاجائے گا۔ عہدیداروں نے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے خصوصی پہل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے نمائندگی کی جس کے بعد مرکز نے تلنگانہ کی جھانکی کو آئندہ دو سالوں کے لئے یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی ہے ۔