نئی دہلی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے کیندریہ ودیالیوں اور متعدد خانگی اسکولوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جاریہ سال سالانہ امتحانات کے نتائج آن لائن جاری کئے جائیں گے جبکہ قبل ازیں نتائج کے دن اولیائے طلباء اور ٹیچرس کی میٹنگ ہوا کرتی تھی ۔ کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اولیائے طلباء کو امتحانات کے نتائج ایمیل اور واٹس ایپ کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔ اپنے بچوں کی پڑھائی اور کارکردگی سے متعلق کوئی بھی سوال صرف ٹیلیفون پر بات چیت کے ذریعہ یا پھر اسکول دوبارہ کھلنے پر کیا جا سکتا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہ کہ متعدد خانگی اسکولس اور نیشنل کیپل ریجن (NCR) میں بھی نتائج کیلئے متبادل طریقہ کار استعمال کیا جائے گا اور وہاں بھی اولیائے طلباء اور ٹیچرس کی میٹنگ (PTMs) نہیں ہوگی ۔ کورونا وائرس بحران کے دوران اس وقت ایک انسان دوسرے انسان سے شخصی رابطہ میں جتنا کم رہے اتنا ہی اچھا ہے ۔
